ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی افغانستان میں آٹھ عام شہریوں کی ہلاکت

مغربی افغانستان میں آٹھ عام شہریوں کی ہلاکت

Sun, 05 Mar 2017 11:59:02    S.O. News Service

کابل،4؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں کم از کم آٹھ عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ فرح صوبے کے گورنر کے ترجمان محمد نصیر مہری کے مطابق یہ لوگ سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بلک ضلع میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ان شہریوں کی ہلاکت کی اصل وجہ جاننے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ فرح صوبے کے مرکزی ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں بائیس افراد زخمی ہونے ہوئے ہیں۔


Share: